گم سم سی رہگزر تھی ، کنارہ ندی کا تھا
پانی میں چاند ، چاند میں چہرہ کسی کا تھا
اب زندگی سنبھل کے لیتا ہے تیرا نام
یہ دل کے جس کو شوق کبھی خودکشی کا تھا
کہنے کو ڈھونڈتے تھے سبھی اپنے خد و خال
ورنہ میری غزل میں تو سب کچھ اسی کا تھا
مشکل کہاں تھے ترک محبت کے مرحلے
اے دل مگر سوال تیری زندگی کا تھا
وہ جس کی دوستی ہی متاع خلوص تھی
محسن وہ شخص بھی میرا دشمن کبھی کا تھا
0 comments :
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !